14 جولائی 2012 - 19:30

آل سعود کو جان لینا چاہئے کہ احساء اور قطیف کے شیعہ تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے شیعہ ان کے ساتھ ہیں؛ سعودی خاندان سیکورٹی فورسز کی ان درندگیوں اور شیعیان آل محمد (ص) کو شہید اور زخمی کرکے، شیعہ علماء کو جیلوں میں بند نہیں رکھ سکتا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے "صحن جامع رضوی" میں زائرین و مجاورین امام رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے آل سعود کے ہاتھوں بلادالحرمین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کو جان لینا چاہئے کہ الاحساء اور القطیف کے شیعہ تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے شیعیان آل محمد (ص) ان کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا: مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ سعودی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور یہ عالم بزرگوار رہا کئے جائیں اور وہاں کے شیعیان اہل بیت (ع) کے حقوق انہیں دے دیئے جائیں۔ انھوں نے کہا: وہاں شیعہ کچھ نہيں چاہتے صرف کہہ رہے کہ تم ہمیں تمام چیزوں سے کیوں محروم کررہے ہو؟ ایک تیل سے مالامال علاقہ ہے جہاں سے اتنا سارا تیل نکلتا ہے ہمیں بھی دوسرے باشندوں کی مانند ہمارا حق اور ہمارا حصہ بھی دے دو تا کہ برادری اور اخوت کے ساتھ سنی برادران کے ساتھ مل کر زندگی بسر کریں، لیکن وہ انہیں یہ حق نہیں دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/110