ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد رضا نقدی نے بحرین کے انجینئر شہید علی احمد المومن کی یاد میں منائی جانے والی تقریب میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بحرینی قوم امریکہ کی ظالم و جرائم پیشہ حکومت کی سرپرستی میں تمام منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں کھڑی ہے بحرینی قوم کا مقابلہ صرف آل خلیفہ کے فاسق و فاجر خاندان سے نہیں بلکہ تمام منہ زور طاقتوں سے مقابلہ ہے۔نقدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء آسمان کے ستاروں کی طرح چراغ ہدایت اور کمال و سعادت کی جانب گامزن رہنے کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مد مقابل صرف آل خلیفہ ہی نہیں اگر ان کے مقابلے بحرین کا امریکہ نواز فاسق و فاجر اورفاسد آل خلیفہ خاندان ہی ہوتا تو بحرینی عوام اپنے قیام کے پہلے ہی دنوں میں ان کا صفایا ہکردیتی لیکن بحرینی عوام کی عظیم تحریک کے مقابلے میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب جیسی ظالم و جابر اور فاسق و فاجر طاقتیں میدان میں موجود ہیں جو بحرینی عوام کی تحریک اور ان کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور بحرینی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بحرینی قوم درحقیقت دنیا کی تمام منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں اپنے حقوق اور جمہوریت کے لئے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور انشاء اللہ بحرینی قوم کو امریکہ نواز فاسق و فاجر آل خلیفہ اور آل سعود خاندان پر فتح اور کایمابی نصیب ہوگی۔.......
/169