ابنا: نيويارک سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ امريکا، برطانيہ، فرانس اور جرمني نے کوشش کي کہ شام کے خلاف ايک سخت قرارداد پاس کرائيں ليکن انہيں ايک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا -
امريکا اور اس کے اتحادي مغربي ملکوں نے پہلي بار شام کے خلاف مسودہ قرارداد ميں اقوام متحدہ کے منشور کي ساتويں شق کے استعمال کي بات کي تھي مگر انہيں منہ کي کھاني پڑي –
سلامتي کونسل کے اجلاس ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان نے ويڈيو کانفرنس کے ذريعے شام کے حالات کے بارے ميں اپني رپورٹ پيش کي –
شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان نے اپني يہ رپورٹ ابھي حال ہي ميں شام ، ايران اور عراق کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد پيش کي ہے –
کوفي عنان نے اپني اس رپورٹ ميں سلامتي کونسل کے ممبران سے کہا کہ وہ شام کےبحران کے حل کے سلسلے ميں اپنے مفادات ديکھنے کے بجائے شام کے عوام کے مفادات کا خيال رکھيں تاکہ مذاکرات کسي نتيجے پر پہنچ سکيں -
انہوں نے اپنے دورہ تہران کو بہت ہي اہميت کا حامل قرارديا اور کہا کہ ايران کےحکام سے ان کے مذاکرات انتہائي مفيد رہے ہيں - انہوں نے کہا کہ تہران نے ان کے امن فارمولے کي حمايت کا پورا يقين دلايا ہے جس کے لئے وہ ايران کے حکام کے شکر گذار ہيں -.......
/169