ابنا: علی لاریجانی نے آج تہران میں منعقدہ "معیشت اور حج" کے زیر عنوان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں ممکنہ طور پر کچھ تلخیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس سے دونوں اقوام کےعبادی - زیارتی تعلقات میں کسی بھی اختلاف کی گنجائش نہیں ہے –
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریھ ایران کےلئے سعودی عرب کے ساتھ روابط بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اختلافی مسائل گفتگو سے حل ہونے چاہیئں-
انہوں نے موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کے تعلقات کو سفارتی لحاظ سے بڑھ کر اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے مسائل سے گریز کرنے کی ضرورت ہے جن سے حج کے موضوع پر اختلاف پیش آئے-
علی لاریجانی نے کہا کہ حج اور اسکی ادائیگی ہر مسلمان کےلئے بڑی اہمیت رکھتی ہے اور مکہ مکرمہ بھی قرآن کریم کے نزول کی جگہ اور اسلامی فکر کے اصلی منبع اور مقدس حیثیت کا حامل ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس میں سبھی مسلمان حج کا فریضہ ادا کرسکیں.
........
/169