ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل رات تہران میں مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم کی ملاقات میں مزید کہا کہ سامراجی طاقتوں کا اصل ہدف صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور کبھی بھی خطے میں عوامی حکومتیں قائم ہونے پر رضامند نہیں ہونگی کیونکہ وہ اقوام عالم پر دائمی تسلط کے در پے ہیں
ایران کے صدر نے خطے کی صورتحال پر عالمی نقطہ نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کہ جب سامراجی نظام تباہی کے دہانے پر ہے اور اپنی تسلط پسندی کو جاری رکھنے کےلئے رکاوٹیں دور کرنے کی کوششوں میں ہے ، خودکفیل اور انصاف پسند ممالک اسے یہ موقع فراہم نہ ہونے دیں -.......
/169