ابنا: لبنان کی ویب سائٹ الانتقاد کی رپورٹ کے مطابق نبیہ بری نے کہا ہے کہ استقامت صہیونی یاست کی لبنان مخالف جارحانہ پالیسیوں کی راہ میں واحد رکاوٹ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ استقامت کا ختم کیا جانا لبنان کے عوام کے لۓ قابل قبول نہیں ہے۔
نبیہ بری نے مزید کہاکہ صہیونی یاست لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے لۓ مسلسل خطرہ ہے اور اس نے اس ملک کی سرزمین کے ایک بہت بڑے حصے اور قدرتی ذخائر پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اور عرب حکومتیں اس مشکل کو حل کرنے پر قادر نہیں ہیں ۔
اس سے قبل لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بھی کہا تھا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی یاست کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کے لۓ ہیں اور سرزمین لبنان کا ایک بہت بڑا حصہ حزب اللہ کی کوششوں سے ہی آزاد ہوا ہے جس سے استقامت کے ہتھیاروں کی افادیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
نجیب میقاتی نے مزید کہا تھا کہ لبنان میں استقامت کے علاوہ بھی بھاری ہتھیار موجود ہیں اور ان ہتھیاروں کی وجہ سے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوئي ہے۔
.......
/169