9 جولائی 2012 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان کے نئے فارمولے کا خير مقدم کيا ہے -

ابنا: المنار ٹيلي ويژن  کے مطابق شام کے ذرائع نے کوفي عنان کے اس فارمولے کے نکات کو برملا کرديا ہے جس کا شام کے صدر نے خير مقدم کيا ہے - اس فارمولے ميں شام کے سبھي گروہوں منجملہ مسلح گروہوں کے درميان مذاکرات کي بات کي گئي ہے اور کہا گيا ہے کہ  مسلح گروہ اپنے ہتھيار حکومت کے حوالے کرديں اور وہ سياسي راہ حل کو قبول کرليں-

اس فارمولے ميں يہ بھي کہا گيا ہے مسلح گروہوں کي جانب سے اپنے ہتھيار حکومت کے حوالے کرنے کے امور کي ذمہ داري اقوام متحدہ خود لے گي اور اس کے جواب ميں شام کي حکومت بھي يہ ضمانت دے گي کہ وہ ہتھيار رکھ دينے کے بعد مسلح گروہوں کے خلاف نہ تو کوئي کاروائي کرے گي اور نہ ہي ان کو سزا دے گي -

واضح رہے کہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان نے پير کو دمشق ميں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کي تھي کوفي عنان نے بشار اسد سے اپني بات چيت کو بہت ہي مفيد اور تعميری قرارديا تھا -

.......

/169