ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے جرمن ٹي وي چينل آے آر ڈي سے اپنے انٹرويو ميں کہا کہ امريکا جان بوجھ کر شام ميں عدم استحکام اور بدامني پيدا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو امريکا کي سرپرستي حاصل ہے -
شام کے صدر نے کہا کہ امريکي حکومت دہشت گردوں کے جرائم ميں شريک ہے، انہيں پيسے اور ہتھيار فراہم کرتي ہے اور اقوام متحدہ ميں بھي وہ دہشت گردوں کي حمايت کرتي ہے - شام کے صدر نے ساتھ ہي اس بات کا اعتراف کيا کہ ان کے ملک کو اس وقت چيلنجوں کا سامنا ہے مگر وہ چيلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے اور اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹيں گے -
شام کے صدر نے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ اقتدار سے کنارہ کش ہونے کا کوئي سوال نہيں اٹھتا - بشار اسد نے کہا کہ انہيں شام کے عوام کي مکمل حمايت حاصل ہے اور ميرے اقتدار ميں رہنے يا نہ رہنے کا فيصلہ ہمارے ملک کے عوام ہي کرسکتے ہيں -
انہوں نے کہا کہ چونکہ انہيں شام کے عوام کي پوري حمايت حاصل ہے اس لئے وہ اقتدار سے کنارہ کشي اختيار نہيں کريں گے
.......
/169