4 جولائی 2012 - 19:30

بلوچستان اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے برورہی سے متعصب ٌپولیس اہلکاروں نے گزشتہ دنوں نام ایک کاروائی کے نتیجے میں 5 مومنین کو بلاجواز گرفتار کرلیا

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق متعصب پولیس اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے برورہی رور پر گزشتہ دنوں کروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت 3 مرد،سید جہانگیر،قیصر عباس، محمد علی کو بلاجواز گرفتار کرلیا۔

متعصب پولیس اہلکاروں نے خواتین سمیت تمام مومنین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ حکومتی ایماء پر شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو بڑے پیمانے پر غضب کیا جارہا ہے۔ گرفتار ہونے والے مومنین کا تعلق ڈی آئی خان سے بتایا جارہا ہے

حکومت بلوچستان مسلسل کوئٹہ میں ہونے والے رونماء ہونے والے واقعات کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اُلٹا حکومت بلوچستان شیعہ مسلمانوں کو ہی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

حکومت کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو لگام دینے کے بجائے اُلٹا شیعہ مسلمانوں کے ہی حقوق غضب کررہی ہے .......

/169