ابنا: جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے نیٹو سپلائی کی بحالی پر عوامی خواہشات، ملکی وقار اور پارلیمانی سفارشات کوپاؤں تلے روندتے ہوئے ڈالرزکو ترجیح دے کر خود ہی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
انہوں نے کہ ایک اسلامی ملک کی سرزمین کا دوسرے اسلامی ملک کے باسیوں کے قتل عام کے لئے اسلحہ سپلائی کے لئے راستہ فراہم کرنا افسوسناک امر ہے۔
انہوں نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کی طرف سے معافی مانگنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معافی کبھی بھی ہماری خودمختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
ان کاکہنا تھا کہ امریکہ نے ڈرون حملوں سمیت سلالہ جیسے واقعات کے نہ دہرائے جانے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ ان حالات میں نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان دشمن قوتوں کو کمک فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نہ صرف اس کی شدید مذمت کرتی ہے بلکہ ہر فورم پر اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔.....
/169