ابنا: افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ يہ خودکش دھماکہ قندھار شہر ميں ايک يونيورسٹي کے سامنے ہوا جسکے نتيجے ميں سات افراد ہلاک اور تئيس زخمي ہوگئے- حکام کے مطابق يہ خودکش کار بم دھماکہ تھا اور حملہ آور نے باروت سے بھري گاڑي امريکي فوجي اڈے ميں کام کرنے والے مقامي کارکنوں کو لے جانے والے بس سے ٹکرادي جسکے تنيجے ميں يہ ہلاکتيں واقع ہوئي ہيں-
امريکي فوجي اڈھ دھماکے کے مقام سے صرف دو کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ہے- دو ہفتے قبل بھي صوبہ قندھار ميں نيٹو افغان فوجي کے مشترکہ اڈے پر ہونے والے حملے ميں چار افغان پوليس افسران ہلاک ہوگئے تھے- اس حملے کي ذمہ داري طالبان نے قبول کي تھي-.......
/169