ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق امريکي شہريوں اور رياست کيليفورنيا کي مختلف ٹريڈيونينيوں کے کارکنوں نے لاس اينجلس شہر ميں وال مارٹ کے خلاف ايک بڑا مظاہرہ اور پورے امريکا ميں وال مارٹ تجارتي مراکز کي تعداد بڑھائے جانے کے خلاف احتجاج کيا - امريکي شہريوں نے اس بات پر اپني گہري تشويش کا بھي اظہار کيا کہ وال مارٹ کي ايک برانچ لاس اينجلس شہر کے اس علاقے ميں بھي کھولي جارہي ہے جہاں چيني باشندوں کي اکثريت ہے-
وال مارٹ نے اعلان کيا ہے کہ وہ اپني ايک برانچ چينيوں کے محلے ميں کھول کر مذکورہ محلے کے باشندوں کو سہولتيں فراہم کرنا چاہتي ہے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ وال مارٹ کے عہديداروں پر امريکي شہريوں کا الزام ہے کہ وہ اقليتوں پر امريکي مصنوعات مسلط کرنے کي کوشش کررہے ہيں
.....
/169