30 جون 2012 - 19:30

افغانستان ميں سڑک کےکنارے نصب بم پھٹ جانے کے نتيجے ميں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: افغان حکام نے بتايا ہے کہ يہ دھماکہ آج صبح صوبہ غزني کي حدود ميں  کابل قندرھار شاہراہ پر ہوا- دھماکے ميں پانچ افراد ہلاک اور گيارہ ديگر زخمي ہوگئے-زخميوں ميں متعدد خواتين اور بچے بھي شامل  ہيں- حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ايک مسافر بس وہاں سےگزر رہي تھي-ہلاک اور زخمي ہونے والے سب ہي لوگ عام شہری بتائے جاتے ہيں-تاحال کسي گروہ يا شخص نے اس دھماکے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے تاہم افغان حکام  طالبان کو ايسے حملوں کا ذمہ دار قرار ديتے چلے آئے ہيں-کابل قندھار شاہر افغانستان کي اہم ترين شاہراہ  ہے جہاں آئے دن مسلح حملے اور دھماکے ہوتے  رہتے ہيں-........

/169