29 جون 2012 - 19:30

طالبان کے ترجما ن قاری یوسف احمدی نےجنوبی افغانستان میں چھ غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ابنا:قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ کے جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں واقع صوبۂ قندھار کے علاقے ارغستان کے علاقے میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ قاری یوسف احمدی نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ طالبان کے جنگجوؤں نے صوبۂ قندھار کے شہر پنجوائی کے علاقے میشوانی میں بھی غیر ملکی فوجیوں کا ایک ٹینک بم دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹو نے ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔....... /169