ابنا: انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر گيمز ثقافتی اقدار منتقل کرنے کا نہایت موثر ذریعہ ہیں۔ صدر احمد نژاد نے آج تہران میں کمپیوٹر گيمز کے دوسرے بین الاقوامی فیسٹیول اور نمائش کا معاينہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرگیمز شخصیت اور تشخص سازی نیز اقدار منتقل کرنے میں نہایت موثر ہیں اور اس میڈیم سے معاشرے میں اقدار کو رائج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران وسیع اور گرانقدر نظریاتی نظام کی حامل ہے اور ایران کی تاریخ اور تاریخی کرداروں سے استفادہ کرتےہوئے ثقافتی سطح پر بڑے بڑے اور موثرکام کئےجاسکتے ہیں۔
صدر جناب احمدی نژاد نے ایران میں شعبہ کمپیوٹر کے جوان ماہرین کو توانائیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں کھیل بالخصوص کمپیوٹر گيمز زندگي کے ایک ثابت اور موثر عنصر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور ثقافتی لحاظ سے ان کی اہمیت کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تہران میں کمپیوٹرگيمز کا بین الاقوامی میلہ اور نمائش چھبیس جون سےشروع ہوئي ہے اور تیس جون تک جاری رہے گي۔ اس میلے اور نمائش میں ستر ملکی اور گيارہ غیر ملکی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
.......
/169