ابنا: بیان کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے 12 طالبان کو ہلاک اور28 دیگر کو گرفتار کیا ہے -دوسری جانب افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے طالبان کے دو اعلی کمانڈروں کی گرفتاری کی خبر دی ہے -ارنا کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سرپل ولایت کے درزآب میں طالبان کا نام نہاد کمشنر نصیر الدین اور اس گروپ کے ایک اور کمانڈراحمد جاوید افغان فورسزکی کاروائی کے دوران گرفتار ہوئے ہیں -طالبان گروپ نے ابھی تک ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے......../169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325446
افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے 12 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے -