26 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قبرص کے صدر سےدوطرفہ روابط کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: صالحی آج قبرص پہنچے جہاں انھوں نے ق برص کے دارالحکومت نکوزیا میں صدارتی محل میں قبرص کے صدر دیمیتری کریسٹوفیاس کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ صالحی نے قبرص کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اور نائب وزير خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ایرانی وزير خارجہ آج صبح قبرص پہنچے اور قبرص کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وہ قرقیزستان روانہ ہوجائیں گے۔......./169