24 جون 2012 - 19:30

کوئٹہ میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے سانحہ آئی ٹی یونیورسٹی میں زخمی ہونے والے پروفیسر محمد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پروفیسر محمد حسین سانحہ آئی ٹی یونیورسٹی میں زخمی ہوئے تھے، پروفیسر محمد حسین کوئٹہ کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ پروفیسر محمد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ شہید پروفیسر محمد حسین کے جسد خاکی کو امام بارگاہ حسینی منتقل کیا جارہا ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں 18جون کو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشگردوں نے آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا تھا۔ بس میں 70 افراد سوار تھے، اور ان میں اکثریت شیعہ طالب علموں کی تھی، دہشتگردوں نے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب بس کو نشانہ بنایا تھا۔......./169