ابنا: عراقی وزير اعظم نے بے گناہ شہریوں کے خلاف شدت پسندوں کے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی انسانی، اسلامی اور انسانی قانون کے پابند نہیں ہیں اور وہ شام کے بےگناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں نوری مالکی نے کہا کہ عراق شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔......./169
24 جون 2012 - 19:30
News ID: 324801
عراق کے وزير اعظم نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں عراق کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران میں غیر ملکی مداخلت سے حالات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔