24 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عالمی سامراج کی طرف سے عائد پابندیاں ہماری صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرکے ہمیں مزید طاقتور بنائیں گی-

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل احمدرضا پوردستان نے حضرت ابوالفضل (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن کی تقریب میں خطاب کے دوران مزید کہا کہ ایران نے تمام تر پابندیوں کے باوجود دفاعی شعبے سمیت تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے 8سالہ مقدس دفاع کے دوران ثابت کر دکھایا کہ پابندیاں ملک کی ترقی اور مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنیں گے.
.......
/169