23 جون 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے ترکي اور شام سے صبر و تحمل سے کام لينے کي اپيل کي ہےـ

ابنا: شام کي حدود کے اندر ترکي کا طيارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد وزير خارجہ صالحي نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹيلي فوني گفتگو ميں مسئلے کے حل کے لئے فريقين کے صبر و تحمل کي ضرورت پر زور دياـوزير خارجہ صالحي نے ہفتے کي شب ترک وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو سے اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں اميد ظاہر کي کہ دونوں فريق دانشمندي اور صبر و تحمل کے ساتھ اس مسئلے کا جائزہ ليں گے اور اسے پرامن طريقے سے حل کرکے علاقے کے امن و ثبات ميں مدد کريں گےـجمعے کو شام کے فضائي دفاعي سسٹم نے ترکي کے فوجي طيارے کو اس وقت مار گرايا جب وہ غير قانوني طريقے سے شام کي فضائي حدود ميں داخل ہوگيا-ترک حکام نے بھي اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ ان کا ايک جنگي طيارہ شام کي فضائي حدود ميں داخل ہوگيا تھا......../169