ابنا: افغان وزارت داخلہ نےآج ایک بیان میں کہاہےکہ افغان فوج اورپولیس نےگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے گیارہ طالبان کوہلاک کردیاہے ۔افغان وزارت داخلہ کےبیان میں آیاہےکہ ان کاروائیوں میں پچاس سےزيادہ طالبان گرفتارکئےگئےہيں اوران سےبڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیاگیاہے۔افغان وزارت داخلہ کےبیان میں سرکاری فوج کےجانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہيں کیاگیاہے۔دوسری طرف صوبہ لوگرکےبرہ کی برک علاقےمیں ایک پولیس کمانڈرہلاک کردیاگیاہے۔صوبہ لوگرکےگورنرکےترجمان محمددرویش نےاعلان کیاہےکہ پولیس کمانڈرحضرت محمد جمعہ کےدن برہ کی برک علاقےمیں ہلاک کردیئےگئےان کےساتھ ان کامحافظ زخمی ہوگیا۔ان جھڑپوں میں دونوں طرف سےہونےوالی فائرنگ کےنتیجےمیں دوافراد ہلاک ہوگئے۔......./169
22 جون 2012 - 19:30
News ID: 324197
افغانستان میں گيارہ طالبان ہلاک ہوئےہيں.