ابنا: ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كی افتتاحی تقريب سے محمد گورمز ڈائريكٹر جنرل ديانت ٹی وی نے كہا: معاشرہ كو اسلامی قواعد و ضوابط سے آشنا كرانا مسلمانوں كا اہم فريضہ ہے، یہی ہدف ديانت ٹی وی كا بھی ہے كہ اسلام كا پيغام دنيا تك پہنچے۔تركی كے مذہبی امو كے سربراہ نے كہا اس چينل كا مقصد اسلام كے بنيادی اصول يعنی توحيد، اسلامی اخلاق، عبادت اور عدالت كو تمام دنيا كے لوگوں تك پہنچانا ہے۔انہوں نے كہا اس ٹی وی چينل كے پروگرامز میں قرآن كريم كی تفسير، مذہبی سوالات كے جوابات، نماز جمعہ كو براہ راست پيش كرنا۔ مختلف ثقافتی اور آرٹ كے پروگراموں كا پيش كرنا، بچوں كيلئے دينی تعليمی پروگرامز، خواتين كے مسائل كے بارے میں پروگرامز، روحانی موسيقی كے علاوہ ديگرمختلف موضوعات كے پروگرامز شامل ہوں گے۔...../169
21 جون 2012 - 19:30
News ID: 323955
تركی میں ديانت ٹی وی چينل كی تجرباتی نشريات كا آغاز عيد مبعث كے دن 18 جون كو ہوا ہے۔ ديانت ٹی وی چينل كسی خاص فرقہ، نسل يا زبان كے تعصب كے بغير اسلام كا پيغام دنيا كو پہنچانے كا فريضہ سرانجام دے گا۔