ابنا: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے مخدوم شہاب الدین کے بعد راجا پرویز اشرف اور آخری لمحات میں قمر زمان کائرہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ دوسری جانب ن لیگ کے سردار مہتاب عباسی اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کی جانب سے مخدوم شہاب الدین پر لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے جانچ پڑتال کے بعد پانچوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا۔
نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، شرجیل میمنصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ وزارت عظمی کے انتخابات کے دوران نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے ارکان کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے اجازت دی تو وہ نواز شریف اورشہباز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاہدہ عدالت میں چیلنج کر یں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی اٹھارہ کروڑ رلوگوں کو جواب دہ ہے ۔ سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھ کر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئین کی پاسداری کی جس کی انہیں سزا دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110