20 جون 2012 - 19:30

دھماکہ اس وقت کیا گیا کہ جب ہزارخوانی میں مزار کے باہر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی -

ابنا: پشاور میں ہونیوالے بم دھماکے میں 3افراد جان بحق اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوئے - زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور طبی ذرائع کے مطابق جان بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے- یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا کہ جب ہزارخوانی میں مزار کے باہر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی - دھماکے سے مزار کے مرکزی دروازے اور دیوار کو بھی نقصان پہونچا ہے......../169