19 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے اہلسنت علماء اور قبائلی سرداروں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے ۔

ابنا: انھوں نے ایران کے شہر مشہد المقدس میں امت مسلمہ میں اتحاد کے زیرعنواں منعقدہ ایک کانفرنس میں تاکید کے ساتھہ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی شرمناک سازشوں اور ناپاک منصوبوں کے باوجود ایران کے شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد پر، نہ صرف کوئی اثر نہیں پڑا ہے بلکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں کے مقابلے میں ان کے شعور و آگاہی اور بیداری نیز ہوشیاری میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے اہلسنت امام جمعہ مولوی الیاس قاضی نے کہا کہ ایران کے دشمن مختلف طریقوں سے ملک میں شیعہ و سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسلئے زیادہ سے زیادہ ہوشیاری کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں سیاسی ۔ سماجی ۔ سیکیورٹی ۔ اقتصادی اور ثقافتی مسائل کے حل میں اہلسنت مسلمانوں کے کردار و شراکت کی وضاحت اور سرانجام ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں پائیدار امن کے تحفظ کی غرض سے امت مسلمہ میں اتحاد کے زیرعنواں یہ کانفرنس آج شہر مشہد المقدس میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سو کے قریب اہلسنت علماء اور قبائلی سرداروں نے شرکت کی ۔....... /169