18 جون 2012 - 19:30

۲۷رجب المرجب کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے افغانستان میں کتاب" حضرت محمد(ص) صلح ووحدت کے پیغمبر"زیورطبع سے آراستہ ہوکر منظرعام پر آگئی ہے کہ جسے سید جعفرعادلی نے تحریرکیا ہے۔

ابنا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے اس سال موسم بہارکے دوران افغانستان میں کتاب"حضرت محمد(ص) صلح ووحدت کے پیغمبر" کو شائع کیا گیا ہے۔سید جعفرعادلی نے اس کتاب کو تحریر کیا ہے اور یہ ۹۲صفحات پرمشتمل ہے۔اس کتاب کے دیباچہ میں ۲۷رجب المرجب کوپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عید بعثت کی مناسبت سے دنیا کے مسلمانوں کومبارکباد پیش کی گئی ہے اوراسی مناسبت سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،صلح ووحدت کے پیغمبر کے عنوان پر ایک کتابی مقابلہ منقعد ہورہا ہے تاکہ اہل مطالعہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے فلسفہ سے آگاہ ہوسکیں اور آپ کی زندگی کے طور طریقوں کو اپنی زندگی میں آئیڈیل قراردے کر بہتر زندگی گزارسکیں۔

.......

/169