ابنا: انہوں نے یہ بات مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ امور جوانان کے زیر اہتمام قومی مرکز خواجگان میں یوتھ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانان ملت مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا تمام شعبہ ہائے زندگی میں منوا چکی ہے۔
ایم ڈبلیو ایم مادر وطن کے ان بیٹوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین پاک کو خدا وند کریم نے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مادی وسائل سے مالا مال کیا ہے اگر ہم ملکی ترقی کی ذمہ داری اپنی اس نسل کو سونپ دیں تو جہاں ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے وہاں پر وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن نے جب بھی اپنی بقاء و سا لمیت کے لئے قربانی مانگی ہے تو ملت جعفریہ نے اپنے سپوتوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ملکی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہو یا نظریاتی و ثقافتی اقدار کا احیاء ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا اس میں کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود شناسی اور خدا شناسی کے زیور سے آراستہ نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر باوقارملک کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔
ملی جذبے سے سرشار ملت کے نوجوان تحریک کربلا کے جوانوں کی سیرت و کردار کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے میدان عمل میں اتریں اور ووٹ کو اپنی سیاسی طاقت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تبدیلی کی راہ ہمورا کریں تاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے۔
ملک بھر میں ہونے والی قرآن و اہل بیت کانفرنسز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بیداری ملت کے کاروان کی کامیابی کا سہرا بھی الٰہی جوانوں کے سر ہے جنھوں نے پاکستانی معاشرے میں وحدت کے فروغ اور ملی بیداری میں اہم کردار اد اکیا ہے اور انہی خطوط پر چلتے ہوئے یکم جولائی کو مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے۔.....
/169