14 جون 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس شام کے صدربشار اسد کے علاوہ شام کے بارے میں کسی سے مذاکرات نہیں کریے گا۔

ابنا:‌ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ  روس شام کے صدربشار اسد کے علاوہ شام کے بارے میں کسی سے مذاکرات نہیں کریے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس بات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں امریکی  وزارت خآرجہ کے ترجمان ویکٹوریا نولند نے کہا تھا کہ روس اور امریکہ بشار اسد سے اقتدار کی منتقلی کے بارے میں مذاکرات کررہے ہیں، روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بشار اسد کو ا غیر علاقائی طاقتیں قتدار سے الگ نہیں کرسکتی بلکہ یہ کام شامی عوام کا ہے اور شامی عوام اس وقت بشار اسد کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔......./169