14 جون 2012 - 19:30

عراق کے ايک اہم سياستداں نے ملک ميں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کے لئے ترکي، سعودي عرب اور قطر کو ذمہ دار قرار ديا ہے۔

ابنا:‌عراق کے سينيئر سياستداں صادق الموسوي نے ايک انٹرويو ميں کہاہے  کہ عراق کے مختلف علاقوں ميں ہونے والي دہشت گردانہ کارروائياں علاقائي اور عالمي انٹيليجس ايجنسيوں کي سازش کا نتيجہ ہيں اور اس ميں خاص طور پر ترکي، سعودي عرب اور قطر کا ہاتھ ہے جو عراق کو غير مستحکم ظاہر کرنے کي کوشش کر رہے ہیں۔ صادق الموسوي نے کہا کہ علاقائي اور عالمي انٹيليجنس ايجنسياں عراق ميں دہشت گردانہ حملے کرواکے يہ تاثر دينا چاہتي ہيں کہ عراق سياسي بحران سے دوچار ہے اور وزير اعظم نوري مالکي ملک ميں امن و امان قائم کرنے کي صلاحيت نہيں رکھتے۔ صادق الموسوي نے ملک کي تمام جماعتوں سے اپيل کي کہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپني صفوں ميں اتحاد قائم کريں-   قابل ذکر ہے کہ نوري مالکي کے خلاف عدم اعتماد کي تحريک ميں ناکامي کے بعد بعض عرب اور مغربي ممالک دہشت گرد تنظيموں کا سہارا ليکر عراق کو غير مستحکم ظاہر کرنے کي کوششوں ميں لگ گئے ہيں چنانچہ حاليہ چند دنوں ميں عراق ميں دہشت گردي کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہيں۔......./169