ابنا: شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں اور مسلح گروہوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کی تجویز کی مخالفت اور ان کی دہشتگردانہ کاروائيوں میں اضافہ ہونے کے بعد شام کے صدر بشار اسد نے دہشتگردوں کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دی ہے کہ وہ اس مہلت کے اندر ہتھیار ڈال دیں یا خود کو شام کی سکوریٹی فورس کے حوالے کردیں۔ صدر بشار اسد نے کوفی عنان کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ صدر بشار اسد نے فوج کو واضح حکم دے دیا ہےکہ اس مہلت کے ختم ہونے کےبعد آشوب زدہ علاقوں کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کی کاروائياں شروع کردے۔ یاد رہے شام میں امریکہ اس کے مغربی اتحادیوں، سعودی عرب، قطر اور ترکی نیز صہیونی ریاست کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ صہیونی ریاست کے فوجی ماہرین ان دہشتگردوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہيں کہ شام میں دہشتگردانہ کاروائياں جاری ہیں۔ آج پولیس نے ایک خود کش حملہ آور کواس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دمشق کی مسجد الرفاعی میں بم دھماکہ کرناچاہتا تھا۔ گذشتہ روز حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کے قریب ایک دہشتگردانہ بم دھماکہ ہوا تھا جسمیں چودہ افراد زخمی ہوئےتھے۔ ......./169
14 جون 2012 - 19:30
News ID: 322429
شام کے صدر بشار اسد نے دہشتگردوں اور مسلح گروہوں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے ایک دن کا موقع دیا ہے۔