12 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب ایٹمی معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے کسی طرح کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

ابنا: انہوں نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ مغرب کو ایران سے کسی طرح کا ایٹمی مطالبہ نہیں کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ بھی ایران کی مذاکراتی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدہ کے مطابق ہیں اور اسی معاہدے کے مطابق ممالک اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک کی بنیادی پریشانی یہ ہے کہ وہ غلط فہمیوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ قابل ذکرہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ رواں مہینے کی اٹھارہ اور انیس تاریخ کو مذاکرات کریں گے۔....... /169