12 جون 2012 - 19:30

ترکی کی جمہوری پارٹی کے نمائندے نے شام کے خلاف ترکی کے وزیر اعظم اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان شام میں امریکہ کی سری اور خفیہ کارروائیوں کے مجری بن گئے ہیں۔

ابنا: ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے نمائندے رفیق اریلماز  نے  اخبار ایدنلیق کے ساتھ گفتگو میں شام کے خلاف ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان شام میں امریکہ کی سری اور خفیہ  کارروائیوں کے مجری بن گئے ہیں۔

اس نے کہا کہ یہ کارروائیوں امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سرپرستی میں انجام دی جارہی ہیں اور ان کارروائیوں کے ذریعہ  شا م میں مسلح دہشت گردوں کو بھری ہتھیار فراہم کئے جاررہے ہیں تاکہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو مضبوط بنا کر شا میں لیبیا جیسی کارروائی کی راہ ہموار کی جائے اس نے کہا کہ امریکہ کو انسانوں کا خونے بہانے میں مزہ آتا ہے اور وہ  شام میں دہشت گردوں کے ذریعہ ہزاروں شامی شہریوں کو قتل کرواچکا ہے ترکی کے نمائندے نے کہا کہ شام میں جاری خونریزی میں امریکہ کے ساتھ سعودی عرب، قطر اور ترکی بھی  شامل ہیں اس نے ترکی کے وزير اعظم پر زوردیا کہ وہ امریکہ آلہ کار بننے کی کوشش ترک کردے کیونکہ اسے امریکہ کے اس بھیانک کھیل سے سوائے رسوائی کےکچھ نہیں ملے گا۔.......

/169