12 جون 2012 - 19:30

سعودی عرب کے ایک تجز؛یہ نگار کے مطابق سعودی عرب کو اپنے شہریوں کی دوسرے ممالک میں سرنوشت کے بارے میں کوئی رغبت اور دلچسپی نہیں، آل سعود کو اقتصادی اور معاشی نظآم میں زبردست شکست کا سامنا ہے آل سعود کے اندر حکومت کی صلاحیت نہیں ہے وہ علاقہ میں صرف امریکی آلہ کار ہیں۔

ابنا: سعودی تجزيہ نگار کے مطابق یمن میں اغوا کئے گئے ایک سعودی اہلکار کو سعودی حکومت ابھی تک آزاد نہیں کراسکی، آل سعود عرب اقوام کے نزدیک دن بدن منفور ہوتے جارہے ہیں عرب عوام انھیں عربوں کا دشمن اور امریکہ و اسرائیل کا دوست قراردیتے ہیں  آل سعود نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ  خطے میں امریکی مفادات کے محافظ ہیں۔

سعودی تجزيہ نگار کے مطابق آل سعود کا دور اب ختم ہورہا ہے اور عرب عوام انھیں تاریخ میں نفرت کی نگاہ سے دیکھیں گے انھوں نے مسئلہ فلسطین کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا وہ مسئلہ فلسطین میں ہمیشہ امریکہ کے ساتھ رہے ہیں اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ اور اس طرح کہا جاسکتا ہے کل آل سعود ہمیشہ اسرائیل کے حامی رہے ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ کے مددگار رہے ہیں اور وہ آج بھی امریکہ کے آلہ کار اوراس کے خدمت گزار ہیں۔....... /169