11 جون 2012 - 19:30

کتاب "رہبر از نگاہ رہبر" کی فلپائن میں تقریب رونمائی منعقد ہوئی یہ کتاب امام خمینی کی شخصیت کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر مشتمل ہے۔ مذکورہ کتاب کی تقریب رونمائی میں فلپائن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے شرکت کی۔

ابنا: فلپائن میں انقلاب، امام خمینی، اور ایران کے موضوع پر گول میز کانفرنس کے ساتھ ساتھ پرل ہوٹل میں کتاب "رہبر از نگاہ رہبر" کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ہے۔

مذکورہ کتاب کی تقریب میں فلپائن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر پروفیسرز اور اس ملک کی علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ کتاب انگریزی زبان میں ہے اور 64 صفحات پر مشتمل ہے۔

.......

/169