ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہندوستان پر زور ديا ہے کہ سياچن سے افواج کو واپس بلا ليا جائے.
سياچن پر دوطرفہ مذاکرات کا يہ 13 واں دور ہے. کل ہونے والے مذاکرات ميں پاکستاني وفد کي قيادت سيکريٹري دفاع نرگس سيٹھي نے کي، جبکہ ڈي جي ملٹري آپريشنز اور وزارت خارجہ کے حکام بھي موجود تھے،،نو رکني ہندوستانی وفد کي قيادت بھارتي سيکريٹري دفاع ششي کانت شرما نے کي.
پاکستانی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہندوستان پر سياچن سے فوجوں کي واپسي کي ضرورت پر زورديا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج چاہتي ہے کہ فوجوں کا انخلا ء علاقے کے موجودہ کنٹرول کو برقرار رکھ کر کيا جائے جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ انخلا 1984 والي پوزيشن کے مطابق ہونا چاہيئے.سانحہ گياري کے بعد سياچن پر يہ پہلے پاک، بھارت مذاکرات ہيں.
سانحہ گياري کے بعد پاکستان کے آرمي چيف جنرل اشفاق پرويز کياني نے بھي سياچن سے فوجوں کے انخلا کي حمايت ميں بيان ديا تھا۔.......
/169