ابنا: فرانس ميں پارليماني انتخابات کے لئے اتوار کي صبح سے ووٹنگ شروع ہوئي - يہ انتخابات ايسے حالات ميں ہو رہے ہيں کہ جب اس ملک کے صدارتي انتخابات ميں فرانسوا اولينڈ کي فتح اور نيکولا سارکوزي کي شکست کو ايک مہينے کا عرصہ گزرا ہے -
رپورٹ کے مطابق فرانس کے چار کروڑ ساٹھ لاکھ ووٹر ، چھے ہزار چھے سو اميدواروں ميں سے اراکين پارليمنٹ کا انتخاب کريں گے -
فرانس کي سوشليسٹ پارٹي کو اميد ہے کہ اس پارليماني اليکشن ميں اس کو ايوان زيريں ميں اکثريت حاصل کرنے ميں ميں کامياب حاصل ہوگي -
سروے رپورٹوں سے بھي پتہ چلتا ہے کہ سوشليسٹ پارٹي کو پارليماني انتخابات ميں سب سے زيادہ ووٹ مليں گے - اس پارٹي کے پاس سينٹ ميں اکثريت ہے - پارليمنٹ ميں بھي اکثريت حاصل ہونے کي صورت ميں ، صدر فرانسوا الينڈ ، آساني سے ملک ميں اپنے اصلاحاتي منصوبوں پر عمل در آمد کر سکيں گے.
.......
/169