7 جون 2012 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔

ابنا: خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب کا نمونہ عمل بن جانا اور مختلف میدانوں میں ایران کی بھرپور ترقی کی وجہ سے مغرب اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

آیت اللہ کاشانی نے کہا کہ مغرب نے ایران پر دباؤ ڈالنے اور دھمکیاں دینے کے لئے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنالیا ہے اور مغربی ممالک ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے خوف زدہ نہیں ہیں بلکہ دیگر ملکوں میں اسلامی انقلاب کے اثرات سے ہراساں ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے مغرب کی پابندیوں کو ملت ایران کے خود کفیل ہونے کا موقع قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران جدید ترین ٹکنالوجیوں کے حصول کی کوشش جاری رکھے گي اور مغربی ملکوں کو نصحیت کرتی ہے کہ ایران پر پابندیاں لگانے اور دھمکیاں دینے سے پرہیز کرے اور ملت ایران کے ساتھ دانشمندانہ رویہ اپنائے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حقیقی اسلام کا احیاء اور دین مبین اسلام کی بنیادوں پر ملک کےدستور کی تدوین سے ایران، خود مختار، طاقتور، خود کفیل اور سربلند ملک میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہ امر ڈکٹیٹروں کے زیر تسلط ملکوں کے عوام کے لئے آزادی کے حصول اور سامراج مخالف جدوجہد کے لئے مثالی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں اور ڈکٹیٹر حکومتوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام، ایذا رسانیوں اور جنگ پسندی بھی علاقے میں سامراج مخالف تحریکوں اور اسلامی بیداری کا سبب بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے اسلامی بیداری زور پکڑتی جارہی ہے اور مختلف ملکوں میں پھیل رہی ہے۔ .......

/169