ابنا: سعید جلیلی نے آج سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی سکیوریٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس صدی میں ہم اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ انرجی ذخائر کے بہانے سے بعض ملکوں پر قبضہ کیا گيا فوجی مداخلت ہوئي اور بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل انرجي سکیورٹی خود دنیا کے بہت سے علاقوں میں بدامنی کا سبب بنی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ سمندری ڈکیتی اور انفارمیشن سکیوریٹی بھی دنیا کے ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشویش کا باعث ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ سکیورٹی ایک پیچیدہ اور کثیرالجہات امر ہے جو مختلف شعبوں میں مختلف طرح سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و استحکام، فردی، سماجی اور قومی و عالمی سطح پر عدل و انصاف کی برقراری، ایسا عدل و انصاف کہ جس میں تمام قوموں کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت اور متوازن طریقے سے ان کی احترام پر تاکید کی گئي ہو پرامن دنیا کی بنیاد ہے۔
سعید جلیلی نے کہا کہ صہيونی رياست نے ارض فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد اپنے غیر انسانی اھداف اور روشوں کو جاری رکھا ہے اور ایران کی ترقی میں روکاٹیں ڈالنے کے لئے ایران کے دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ کا اقدام کیا ہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم ہے کہ ایرانی دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ سے ملت ایران ترقی کی راہ پر مزید ثابت قدمی سے گامزن رہے گي۔ روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جمعرات کو عالمی سکیورٹی کانفرنس شروع ہوئی تھی۔ اس کانفرنس میں ستر ملکوں کے حکام شرکت کررہے ہیں۔ ........
/169