4 جون 2012 - 19:30

تیونس میں تیئیسویں قومی عرب کانفرنس نے سعودی عرب اور قطر کے شام مخالف موقف کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اس کانفرنس میں شریک افراد نے تاکید کی ہے کہ شام کو ایک بڑی سازش کا سامنا ہے جس کا مقصد اس ملک کو استقامت کے دائرے سے نکالنا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک مقررین نے شام کے داخلی امور میں اغیار کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب

اور قطر خطے میں امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لۓ اس ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک افراد نے بحرین کی انقلابی قوم کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

قومی عرب کانفرنس کے سیکرٹری جنرل عبدالقادر عوقہ نے بھی کہا ہے کہ کوئي بھی شخص شام کو وابستہ قرار نہیں دے سکتا ہے ۔

شام کی حکومت خطے میں استقامت اور پائیدار ی کے محاذ کا ایک حصہ ہے۔ اس کانفرنس کے ایک رکن ہالہ الاسعد نے بھی کہا ہے کہ شام کو ایک بڑی سازش کا سامنا ہے اسی وجہ سے تمام آزاد ضمیر عوبوں کو اس کی حمایت کرنی چاہۓ۔....... /169