3 جون 2012 - 19:30

آج تیرہ رجب کو اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منائے جارہے ہیں۔

ابنا: مولود کعبہ کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے اقدس کو بڑی خوبصورتی سے سجايا گيا ہے اور چراغانی کی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ہرچھوٹے بڑے شہر و قریے میں تمام مسجدوں، امام بارگاہوں اور علماء و مراجع کرام کے گھروں میں محفلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہر خاص و عام اھل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی خدمت میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کررہا ہے۔

عراق میں بھی نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے روضہ اقدس اور دیکر مقدس مقامات کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گيا اور سڑکوں پر چراغانی کی گئي ہے۔ نجف اشرف سیمت کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں زائرین کام مجمع ہے۔

خلیج فارس کے عرب ملکوں میں بھی عقیدت مندان خاندان نبوت و رسالت مولائے کائنات کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منارہے ہیں تاہم سعودی عرب اور بحرین کے مظلوم عوام سکیورٹی کارندوں کے سخت پہروں میں اپنے گھروں میں ہی قصیدہ خوانی پر اکتفا کررہے ہیں۔ شام اور لبنان میں بھی بڑے زور وشور سے تیرہ رجب کے جشن منائے جارہے ہیں۔

دمشق میں بنت علی کا روضہ عاشقان ولایت کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ساری دنیا سے زائریں آئے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان ممالک میں بھی مولود کعبہ کے روز ولادت کی مناسبت سے جشن عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ قم میں مختلف ملکوں کے دینی طلباء نے عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا تھا جس میں شعرا نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ .......

/169