29 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ مجلس شورائے اسلامی شام میں جمہوری اصلاحات کی حمایت کرتی ہے تاکہ ملت شام کے حقوق یقینی بنائے جاسکیں۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج نویں پارلیمنٹ کے پہلے کھلے اجلاس میں کہا کہ شام کے بارے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کےنئے وحشیانہ بیانات سامنے آرہے ہیں اور مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ ہی شام میں بحران جاری رکھنے کی نئي سازشیں کررہا ہے۔ واضح رہے امریکہ کے اعلی فوجی عھدیدار نے شام میں اصلاحات کو نظر انداز کرتے ہوتے ہوئے کہا ہےکہ شام میں بھی لیبیا کی طرح سے فوجی حملے ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ شام لیبیا کی طرح نہیں ہے اور اگر شام میں بھی بن غازی کی طرح حالات پیدا کئے جائيں گے تو فلسطین میں بھی اس کا اثر ہوگا اور یہ آگ یقینا صیہونی حکومت کو بھی لپیٹ میں لے لے گي۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ملکوں کو اپنی خطرناک اقدامات سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی شام میں بعض ملکوں کے دہشتگردانہ رویوں اور موقع پرستی پرمبنی مداخلت بالخصوص امریکہ کی جنگ کی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی خبردار کرتی ہےکہ شام کے خلاف جنگي اقدامات آسان ہوسکتے ہیں لیکن انہیں ختم کرنا نہایت ہی مشکل ثابت ہوگا۔....... /169