29 مئی 2012 - 19:30

شام میں بدنام زمانہ صہیونی ایجنسی موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کے پکڑے جانے سے واضح ہوا ہے کہ عالم اسلام کی قیادت کے دعویدار آل سعود اور آل ثانی کے یہودیوں کے ساتھ کتنے مشترکہ مفادات اور مشترکہ اہداف ہیں جن کے لئے وہ مل کر شامی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہيں۔/ یہ بات خاص طور پر ان لوگوں کے لمحہ فکریہ ہے کہ تاریخ اور حالات حاضرہ کے تمام حقائق کے باوجود وہ آل سعود کو یہودی ریاست کا دشمن سمجھ رہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام اور لبنان کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آل صہیون سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے جس کو ہاتھی دانت نیٹ ورک کا نام دیا گیا تھا اور جو لبنان اور حتی کہ شام کے اندر، حکومت شام کے خلاف سرگرم عمل تھا۔ اس نیٹ ورک کے تمام سرکردہ افراد گرفتار کئے گئے ہيں

شام کی خفیہ ایجنسیوں نے لبنان کی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے بیرون ملک کاروائی کے دوران موساد سے وابستہ ایک نیٹ ورک کا خاتمہ کیا ہے۔

ان اطلاعات کے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نیٹ ورک 24 مارچ 2012 کو پکڑا گیا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس اہم کاروائی کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

فارس خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی شام اور لبنان کی خفیہ ایجنسی اور شام کی مزاحمت تنظیم کے نوجوانوں کے تعاون سے لبناں میں عمل میں لائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف قومیتوں کے بعض خائن اور غدار عناصر پر مشتمل تھا جو موساد اور یہودی ریاست کے تعاون سے حکومت شام کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔ 

شامی ویب نیوز بیس "دام پریس" نے اس سلسلے میں مزید اطلاعات شائع کرنے سے معذرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ویب بیس فی الحال اس سلسلے میں مزید اطلاعات شائع کرنے سے معذور ہے کیونکہ اس سلسلے میں تحقیق و تفتیش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

اس شامی نیوز ویب بیس نے اس نیٹ ورک میں سرگرم عمل بعض افراد کے نام بھی شائع کئے ہيں لیکن ان کی قومیت ظاہر نہيں کی۔ شائع شدہ افراد میں مندرجہ ذیل نام شامل ہيں:٭٭ امریکی سفارتخانے کا کوارڈی نیٹر "عوکر ڈانیِل"٭٭ حجاز اور قطر سے شام ـ لبنان مشترکہ سرحدی پٹی تک رقوم کی منتقلی کا ذمہ دار "وسیم علی کنعان"۔٭٭ معلومات اکٹھی کرنے کا ذمہ دار "محمد حسین برهان"۔ ٭٭ حلب شہر سے معلوم اکٹھی کرنے کا ذمہ دار "راتب احمد حاج بکور"، ٭٭ فرانس ـ اسرائیل تعلقات عامہ کا ذمہ دار "پیر کرمان"۔اس نیٹ ورک میں متعدد دوسرے افراد میں شامل ہیں جن کے ناموں پر "شام لبنان مشترکہ محاذ مزاحمت کے نوجوان کام کررہے ہيں۔........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

وہابی صہیونیوں کا نیا کارنامہ؛شام میں ایک ہی رات میں 114 افراد کا قتل عام