29 مئی 2012 - 19:30

عالمی بیداری ورلڈ فورم کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے حالات اسلامی انقلاب کا تسلسل ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں علاقائي حالات کے بارے میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ علاقے کے ملکوں میں جاری تحریکیں سب سے پہلے اسلامی تحریکیں ہیں اور جس تحریک کے تحت ڈ کٹیٹروں کا تختہ الٹا ہے وہ آگے ہی بڑھتی رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ مغرب، صہیونی ریاست اور بعض علاقائي ممالک اسلامی بیداری سے تشویش میں مبتلا ہیں اسی وجہ سے انقلابوں کو ناکام بنانے یا انہیں منحرف کرنے یا کم از کم ان کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان قوموں کی امیدیں اسلامی جمہوریہ ایران سے بندھی ہیں۔ انہوں نے مصر کو عالم عرب کا مرکز قراردیتےہوئے کہا کہ مصر کے حالات کا اثر سارے عرب ملکوں پر ہوتا ہے لھذا مصر کے صدارتی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر عل اکبر ولایتی نے کہا کہ وہی ملک عالم اسلام کی قیادت کرسکتا ہے جس کے قول و فعل میں صداقت ہو بنابریں وہ ممالک جو صہیونی ریاست کی حمایت کرتےہیں ہرگز عالم اسلام کی قیادت کے قابل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تہران میں خواتین اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان کانفرنس منعقد ہوگي جس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی خواتین شرکت کریں گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110