ابنا: بحريني عوام نے ملک کے مختلف شہروں ميں ايک بار پھر بڑے پيمانے پر مظاہرے کئے ہيں اور اپنے ملک سے غاصب سعودي فوجيوں کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا ہے- مظاہرين سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کو قبول کرکے مادر وطن کے ساتھ غداري کي ہے- مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ سعودي عرب کے ساتھ الحاق ملک کي خود مختاري کے منافي ہے-
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ بحرين کي ايک نمائشي عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں گرفتار انساني حقوق کي کارکن زينب الخواجہ کو ايک ماہ قيد کي سزا سنائي ہے- نمائشي عدالت نے ان پر الزام عائد کيا ہے کہ انہوں نے اکيس اپريل کو ہونے والے مظاہروں کے دوران ايک خاتون پوليس اہلکار کے خلاف طاقت کا استعمال اور اسکي توہين کي تھي- ان پر دارالحکومت منامہ کي اہم شاہراہوں کو بند کرنے اور ٹريفک کي رواني ميں خلل ڈالنے کا بھي الزام عائد کيا گيا ہے- کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عالمي فارمولا ون ريس سے ايک دن قبل مقابلے کے مقام تک جانے والي شاہراہ پر پرامن دھرنا ديا تھا جس کے دوران انہيں گرفتار کرليا گيا تھا- زينب الخواجہ کو اپنے والد کي رہائي کے لئے مہم چلانے کے الزام ميں کئي بار گرفتار کيا جاچکا ہے- ان کے والد عبدالھادي خواجہ بھي انساني حقوق کے کارکن ہيں اور انہوں نے جيل ميں اپنے سزا کے خلاف کئي ماہ سے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے۔
.......
/169