22 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خرمشہر کی فتح تمام الھی اقدار کی فتح تھی۔

ابنا:‌ صدر جناب احمدی نژاد نے آج کابینہ کے اجلاس میں خرمشہر کی آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے خالی ہاتھوں سے لیکن بھرپور طرح سے مسلح دشمنوں کے مقابل خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے اپنے شہر کو آزاد کرایاتھا۔

انہوں نے کہا کہ خرمشہر کی آزادی نے میدان عمل میں اسلام کے کارآمد اور مفید ہونے کی حقیقت کو ثابت کردیا۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجاہد فوج نے تئيس مئي انیس سو بیاسی کو صدامی فوج کو ہزیمت دیتے ہوئے خرمشہر کو آزاد کرالیا تھا۔

یاد رہے تمام سامراجی ممالک اور رجعت پسند عرب ممالک ہرطرح سے صدام کی مدد کررہے تھے لیکن ان کی یہ مدد خدا کی راہ میں جہاد کرنے والی قوم کے سامنے بے اثر ہوگئي اور خدا نے ملت ایران کو کامیابی عطا کی۔

خرمشہر کی آزادی فوجی نقطہ نگاہ سے بے نظیر فوجی آپریشن ہے جس پر آج تک فوجی ماہرین تعجب کرتے ہیں۔ .......

/169