ابنا: گذشتہ روز سے پھر ایک بار کراچي میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگيا جوچند دنوں سے رکا ہوا تھا۔
گذشتہ روز مسلح افراد نے ایک سیاسی پارٹی کے کارکنوں پر فائرنگ کردی تھی جس میں موقع پر سترہ افراد جان بحق اور تیس زخمی ہوئےتھے۔ اس واقعے کے بعد سے کراچی میں دوبارہ قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کےخوف سے آج کراچی میں کارباری مراکز بند ہیں۔ گذشتہ برس کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے سرکاری اعدد و شمار کے مطابق ایک ہزار سات سو افراد جان بحق اور کئي ہزار زخمی ہوئے تھے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزارت داخلہ سے کراچی کے حالات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صدر زرداری نے ھدایات دی ہیں کہ انہیں کراچی کے حالات کے بارے میں اڑتالیس گھنٹوں کےاندر اندر رپورٹ دی جائے۔....... /169