ابنا: اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن کے حکم سے ترکی میں نیٹو کی میزائل شیلڈ کے تحت نصب کئے گئے راڈاروں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ نیٹو کے راڈار ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب کئے گئے ہیں۔
اس میزائیل شیلڈ کے تحت امریکی بحری جنگي جہاز پر نصب بیلسٹک میزائيل ایگس ٹپ فور بھی فعال کردئے گئےہیں۔ امریکی جہاز روتا ساحلوں پر لنگر انداز ہے۔ اس میزائیل شیلڈ کے فعال ہونے کےبعد اس کی کمانڈ جرمنی میں نیٹو کے مرکز کو سونپ دی گئي ہے۔.......
/169