21 مئی 2012 - 19:30

امريکہ کے وزيردفاع ليون پنيٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ نيٹو سپلائي سے متعلق مذاکرات ميں پيش رفت ہوئي ہے اور پاکستان میں میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں.

ابنا: امریکی وزیر دفاع کے مطابق  پاکستان کےصدر زرداري کي نيٹو کانفرنس ميں شرکت مثبت رہی ہے.

شکاگو ميں پريس کانفرنس سے خطاب ميں انہوں نے کہا کہ نيٹو سپلائي سے متعلق مذاکرات ميں ابھي آگے جانا ہے ليکن اچھي خبريہ ہے کہ پاکستان سے مذاکرات جاري ہيں اوران ميں کچھ پيش رفت ہوئي ہے.

امريکي وزيردفاع نے کہا کہ يہ انتہائي ضروري ہے کہ کميونيکشن اورٹرانسپورٹ لائنز کھولي جائيں کيونکہ اسي طرح افغان جنگ لڑنيوالے فوجيوں کي مدد کي جاسکتي ہے.

انہوں نے کہا کہ سمجھنا ہوگا کہ طالبان ايک بڑا چيلنج ہيں جو کمزور ہونے کے باوجود لڑائي جاري رکھے ہوئے ہيں.

ليون پنيٹا نے کہا کہ وہ سمجھتے ہيں تشدد کي سطح کم ہوئي ہے ليکن طالبان دوبارہ حملے کرسکتے ہيں.

امريکي وزيردفاع کا کہنا تھا کہ اتحادي افواج ابھي تک ايک منظم دشمن سے برسر پيکار ہيں جس کے محفوظ ٹھکانے اب تک پاکستان ميں ہيں........

/169