ابنا: وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے گزشتہ شب تہران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی بنیاد پر ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان باہمی تعاون کا ایک نیا دروازہ کھلنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو نہ صرف ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ بلکہ ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی سمیت این پی ٹی معاہدے کےتمام پہلووں پر توجہ دینی چاہۓ ۔
یوکیا آمانو نے بھی اس ملاقات میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون پر ایران کی آمادگی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان باہمی تعاون جاری رہے گا۔....... /169